ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ اور بنوں دھماکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

مستونگ اور بنوں دھماکوں کیخلاف پنجاب بار کونسل کا یوم سیاہ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  پنجاب بارکونسل نے مستونگ اور بنوں میں خودکش دھماکوں کے خلاف آج لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔سیاسی مصلحت، پولیس کی رکاوٹیں یا کچھ اور؟ شہباز شریف کی ریلی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکی

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے مستونگ اور بنوں میں ہونے والے خود کش حملوں کی بھرپور مزمت کرتے  ہوئے کہا کہ آج لاہور اور جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوں گے۔ وکلاء دھماکوں کےشہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وکلاء سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وکلاء نے حکومت سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کا مطالبہ کیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نون لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور  150 سے زائد زخمی ہوئے۔