ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2025 کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ڈاکو بینک خالی کر گئے

Bank Robbery, Nowshehra Bank Robbery, city42, Security flaws, banks\' security failure
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سال 2025 کی سب سے بڑی ڈکیتی میں کئی ڈاکو بینک خالی کر گئے۔ سات کلو سونا اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

بینک کا صفایا کرنے کا یہ واقعہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ہوا۔ کئی ڈاکو  بینک میںنوشہرہ کے علاقہ تاروجیہ میں واقع نجی بینک میں  پانچ ڈاکو گھسے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا۔تھوڑی دیر میں ہینک کا صفایا کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے گیس سے کام کرنے والے کٹر کی مدد سے  بینک کے لاکرز روم کا دروازہ کاٹا، لاکرز کے تالے کاٹے، تمام لاکرز توڑے اور ان میں رکھے گئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

ڈکیتی  کی اطلاع  ڈاکوؤں کے کام مکمل کر کے جانے کے بہت دیر بعد پولیس کو پہنچائی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام  مذکورہ بینک پہنچے تاہم تب تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو تحویل مین لے کر اس سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید خان کے مطابق  ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 77 لاکھ سے زائد کی رقم اور  572 تولے (7 کلو سے زائد) سونا لے کرگئے۔ڈاکوؤں نےگیس کٹر سے لاکرتوڑے، ڈاکو خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ بھِی ساتھ لے گئے۔

 ملک میں بھاری مالیت کی چوریاں اور ڈکیتی کی وارداتیں تواتر سے ہو رہی ہیں۔ بینکوں کی سکیورٹی میں خلا ہیں جنہیں پر کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ معلوم ہوا ہے کہ نوشہرہ کے جس بینک کا چند ڈاکو صفایا کر گئے وہاں برگلر الارم موجود ہی نہیں تھا۔  

جدید آن لائن نظام کی موجودگی میں بینکوں کے سکیورٹی کیمروں کو تھانوں سے کنیکٹ کرنا اور بینکوں میں کسی مداخلت کی صورت میں قریبی تھانوں مین برگلر الارم بجنے کا انتظام کرنا انتہائی سستا ہو چکا ہے۔

پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کیا۔