ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار میں کل سے بار ووکیشنل کورس کا آغاز ہوگا

لاہور ہائیکورٹ بار میں کل سے بار ووکیشنل کورس کا آغاز ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وکالت لائسنس کے حصول کے لیے بار ووکیشنل کورس لازم ہونے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ بار میں کل سے بار ووکیشنل کورس کا آغاز ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیدار بار ووکیشنل کورس کی 15 جنوری صبح گیارہ بجے ہونے والی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے,تقریب سے صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، سیکرٹری بار بریسٹر قادر بخش چاہل اظہار خیال کریں گے,,چیئرمین لیگل ایجوکیشن پنجاب بار کونسل بریسٹر احمد قیوم بار ووکیشنل کورس میں پہلا لیکچر دیں گے,بی اے ایل ایل کا امتحان پاس کرنے والے سو سے زائد طلباء و طالبات کورس میں شرکت کریں گے,سپریم کورٹ نے وکالت لائنسنس کے لئے بار ووکیشنل کورس کو لازم قرار دے رکھا ہے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار بریسٹر قادر بخش چاہل بار ووکیشنل کورس کے پیٹرن انچیف جبکہ عبدالرحمان گورائیہ ایڈوکیٹ بار ووکیشنل کورس کے آرگنائزر کے فرائض سر انجام دے کررہے ہیں۔

 

Ansa Awais

Content Writer