ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلی حیات  کا  تحفظ ،  پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، بدر منیر 

جنگلی حیات  کا  تحفظ ،  پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، بدر منیر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف  کے سابق گیم وارڈن پنجاب  بدر منیر   نے کہا کہ  جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائوں گا ۔ پنجاب حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ 

سابق گیم وارڈن پنجاب  بدر منیر  اور دیگر  کو محکمہ وائلڈ  لائف پنجاب مینجمنٹ  بورڈ کے  ممبر ان بننے پر  سابق صدر فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن چودھری اعجاز علی گجر ، (ر) وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال و دیگر سٹاف نے  مبارکبا د دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر کے وائلڈ لائف پنجاب  مینجمنٹ  بورڈ کا ممبر    بننے سے  شکاریوں کی حو صلہ  شکنی ہو گی ۔ سابق گیم وارڈن پنجاب کی محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے خدمات ڈھکی چھپی  نہیں۔ انہوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ 

 چودھر ی اعجاز علی گجر اور جاوید اقبا ل نےمحکمہ وائلڈ  لائف پنجاب مینجمنٹ  بورڈ   کی تشکیل پر  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر وائلڈ لائف مریم اورنگزیب  کا بھی شکریہ ادا کیا ۔