اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 269 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 79 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات کی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں جس کے نتیجے میں یہ حادثات پیش آئے۔
ریسکیو حکام نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔