طلبہ کو نشے کی لعنت سے بچانے کا مشن، تیسرے فیز کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

14 Jan, 2025 | 03:13 PM

عمران یونس:سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے تیسرے فیز کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، یو ایم ٹی اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ڈی جی یو ایم ٹی احمد عبداللہ ،کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے دستخط کیے،ہیڈ آف سیکورٹی اور جی ایم سیپیشل پراجیکٹ کرنل سخاوت حسین نے بریفنگ دی۔

 سید ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات میں ای سگریٹ، ویپ سموکنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے،لاہور شہر کے نوجوانوں میں منشیات کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کا درجہ ختم کردیا جائے گا ۔
سیکرٹری عدیل راشد، یوتھ کوآرڈینیٹر زین شاہد، مختلف ڈین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں