زاہد چودھری:گائنی ، سرجری، پیڈز ،انستھیزیا کے کنسلٹنٹس بھرتی ہوں گے،کنسلٹنٹ 2 دن رورل ہیلتھ سنٹر پر کام کریں گے۔
آوٹ ڈور کے یومیہ 12 ہزار روپے کنسلٹنٹ کو ملیں گے،کنسلٹنٹس کو سرجری کے 14 ہزار روپے تک ملیں گے،دیہاڑی پر رکھے کنسلٹنٹس کو فی وزٹ 5 ہزار ٹرانسپورٹ چارجز بھی ملیں گے۔
کنسلٹنٹس کے پاس ایم ڈی ، ایم ایس یا ایف سی پی ایس ڈگری ہونا لازم قرار دیا گیا، ماں بچہ صحت پروگرام کے تحت کنسلٹنٹس سے آن لائن درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
پنجاب بھر میں 100 رورل ہیلتھ سنٹرز پر دیہاڑی دار ڈاکٹرز رکھے جائیں گے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کا 100 دیہی مراکز صحت پر دیہاڑی پر کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ
14 Jan, 2025 | 03:06 PM