ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر حکومتی پالیسی پیش کرنے پر غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی

عدالت نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر حکومتی پالیسی پیش کرنے پر غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہر میں آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر حکومتی پالیسی پیش کرنے پر غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی ،عدالت نے آوارہ کتوں کے حوالے سے بنائی گئی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی ۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، اور عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے لاء افسر آوارہ کتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پیش کی حکومت نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے متعلق پالیسی بنادی ہے ، درخواست گزار وکیل کے مطابق آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات نہیں کررہی۔ وکیل درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم دے اور انتظامیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کا حکم دے.

Ansa Awais

Content Writer