چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں ، وزیر خزانہ

14 Jan, 2025 | 02:10 PM

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 چینی میڈیا کوانٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنا چاہتا ہے ، مصرکی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کیلئے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے اور اگلے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں