جنید ریاض : محکمہ تعلیم پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے 4 سربراہان کے تبادلے کردیئے۔
محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے بھی تبادلے کرنا شروع کردیئے۔چار اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو تبدیل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات کے سربراہ کامران عزیز خان کو تبدیل کرکے پاکپتن تعینات کردیا گیا۔پاکپتن ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ عتیق الرحمان کو ڈسٹرکٹ گجرات تعینات کردیا گیا۔رحیم یارخان ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ فیاض احمد کا خانیوال ایجوکیشن اتھارٹی میں تبادلہ کردیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔