فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان

14 Jan, 2025 | 01:13 PM

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ  میں نظر انداز کئے جانے پرفاسٹ باؤلر احسان اللہ نے  پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

  ایک انٹرویو میں احسان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے نہ ہی پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے، انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے متعلق کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

  علی ترین کو کوئی اور ملتا ہے تو وہ ان کے ساتھ چلے جاتے ہیں، وہ مجھے نہیں میرے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتے تھے۔

 فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہونے میں ابھی 4 مہینے ہیں اس سال پی ایس ایل کے لیے ان پر اعتبار کر کے ٹیم میں رکھا جا  سکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا

 دلبر داشتہ  فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں کیونکہ یہ دنیا اور لوگ بھی مطلبی ہیں ،میں پاکستان چھوڑ کر دبئی یا انگلینڈ چلا جاؤں گا۔

  واضح رہے کہ فاسٹ باؤلراحسان اللہ نے 2023 میں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھیں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا، لیکن بدقسمتی سے پہلا میچ کھیل کر انجری کا شکار ہوگئے اور دوسرے ون ڈے میں شرکت نہ کر سکے۔ 
 

مزیدخبریں