ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے براہمن برادری کے جوڑوں پر زیادہ بچے پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ان کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وشنو راجوریا نے 4 بچوں کے والدین کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ان کے بیان کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔
بھارتی شہر اندور میں اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ہندوؤں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس پر نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں خواتین بھی شامل تھیں۔
وشنو راجوریا نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہر جوڑے کے چار بچے ہونے چاہئیں، پرشورام کلیان بورڈ جوڑوں کو 1 لاکھ روپے کا انعام دے گا، چاہے میں پرشورام کلیان بورڈ کا صدر رہوں یا نہ رہوں جوڑوں کو یہ انعام ملتا رہے گا۔