جنید ریاض : آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس آگیگا نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک شروع کردی، پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں گیارہ سے ایک بجے تک اساتذہ تدریسی بائیکاٹ کریں گے۔
پنشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ رولز میں تبدیلی کیخلاف احتجاج تحریک دوبارہ سے شروع کردی گئی ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس( آگیگا) نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ۔ پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں گیارہ سے ایک بجے تک اساتذہ تدریسی بائیکاٹ کریں گے ۔میٹنگز کریں گے اور قراردادیں پاس کی جائیں گی۔۔عہدیدران کا کہنا ہے کہ تمام نوٹیفکیشنز کی واپسی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،اگلے مرحلے میں تدریسی کا مکمل بائیکاٹ بھی ہوسکتا ہے۔عہدیداران نے مزید کہنا تھا کہ سکولوں کی نجکاری بند کی جائے رول سترہ اے کو بحال کیا جائے، پے پروٹیکشن دی جائے اورگریڈ بیس والوں کو بھی ڈی آر اے دیا جائے۔