سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بالی ووڈ سٹار عامر خان پر بڑا الزام لگا دیا

14 Jan, 2025 | 12:36 PM

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ان کا ایک شو کاپی کیا تھا جس کی وہ ماضی میں میزبانی کرتی رہی ہیں۔

حنا بیات نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے نجی زندگی کے علاوہ اپنے ڈراموں، انڈسٹری اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ حنا بیات نے کہا کہ ماضی میں وہ ایک شو کی میزبانی کرتی تھیں اور اس وقت نفسیاتی مسائل پر بات نہیں کی جاتی تھی لیکن ان کے شو میں ان چیزوں پربات ہوتی تھی اور بہت سی کہانیوں پر بات کرنے کا موقع ملتا تھا۔ جس کا نام ’الجھن سلجھن‘ تھا لیکن بعد میں اس کا نام ’جیو حنا کے ساتھ‘ کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا کیونکہ ہم نے صرف زندہ نہیں رہنا بلکہ زندگی کو جینا ہے۔

حنا بیات نے کہا کہ اس شو کا سیٹ بھی انہوں نے خود ڈیزائن کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ شو کے کافی عرصے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان ایک شو کر رہے ہیں اور جب ہم نے وہ شو دیکھا تو سب نے کہا یہ تو ہمارا سیٹ ہے اور یہ کانٹینٹ بھی ہمارا ہے لیکن اس وقت انڈیا والے ہمارا کانٹینٹ اور ہم ان کا نہیں دیکھ رہے تھے اس لیے کسی کو اتنا پتا نہیں چلا۔

مزیدخبریں