قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت کل پرانی گاڑیوں کی نیلامی کرے گی۔ نیلامی میں 51 گاڑیوں اور پچیس موٹر سائیکلزنیلام کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کافیصلہ کرلیا ہے۔ کل بروز بدھ کو ہونیوالی نیلامی میں 51 گاڑیوں اور پچیس موٹر سائیکلز نیلام کی جائیں گی۔ یہ نیلامی سول ڈیفنس کے دفتر ہوگی۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔یہ نیلامی اوپن بڈنگ میں ہوگی۔