ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ،آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواستگزارکےوکیل اظہر صدیق کہاں ہیں ، ایڈووکیٹ عبداللہ ملک نے جواب دیا، اظہر صدیق طبیعت ناساز ہو نے کے باعث حاضر نہیں ہوسکے ، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے جب کیس طے ہوتا ہے تو پیش نہیں ہوتے، بعد میں تاریخیں طے ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کے وکیل کو رپورٹ کی کاپی فراہم کریں اور ان کی موجودگی میں دلائل پیش کریں۔ عدالت نے مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی ۔