ویب دیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 280.48 روپے ،یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76.36 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.62 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.96 روپے سستا ہوکر 287.23 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.06 روپے سستا ہوکر 342.53 روپے کا ہوگیا۔
ادھرسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 260 پوائنٹس اضافے سے 114490 پر ہے۔