خان شہزاد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی آٹھ روپے مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 584 روپے کلو تھا۔
لاہور میں زندہ برائلر کی تھوک قیمت 397 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 411 روپے کلو ہو گئی ہے،لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے کی سطح پر برقرارہے۔