ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9مئی مقدمات؛ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی

9مئی مقدمات؛ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمال:انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت، علیمہ خان ،عظمی خان خانم ،اسد عمر ،عمر ایوب،فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی، شاہ محمود قریشی،اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان ٫عظمی خان خانم ،اسد عمر ،عمر ایوب،فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی،علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل نجیب فیصل نےموقف اختیار کیا کہ متعدد مقدمات میں عبوری ضمانت پر کارروائی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ضمانتوں پر کارروائی نہ کی جائے۔

ایڈووکیٹ نجیب فیصل کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان ایک ہی طرز کے کیسوں میں نامزد ہیں،عدالت سے استدعاکی گئی کہ سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

عدالت میں شاہ محمود قریشی،اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے،علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی حاضری معافی درخواست کر دی گئی۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ علیمہ خان،عظمیٰ خانم  بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی سے فیملی ملاقات کا دن ہے، استدعا کی گئی کہ حاضری معافی منظور کی جائے۔