احمد منصور:،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی کے شعبے میں ماہرین کی شمولیت کے لیے کاوشیں جاری ہیں، نوجوانوں کی آئی ٹی مہارت بڑھانے کے لیے نیا آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل متعارف کروادیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گریجویٹس کا آئی ٹی کمپنیوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ہواوے اور وزارت آئی ٹی کے مابین معاہدہ ہوا ، جو کہ نوجوانوں اے آئی اور سائبر سکیورٹی جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں عملی تجربے کی فراہمی کا منصوبہ ہے ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ٹریننگ پروگرام میں گریجویٹس کو تین سال تک انٹرنشپ کی سہولت میسر آئے گی۔
ہواوے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجیز اور تربیتی پروگرام میں معاونت کا عندیہ دیا گیا ہے ، آئی ٹی کے میدان میں ماہر نوجوانوں کی بدولت پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی میں ترقی متوقع ہے ، ہواوے کی جانب سے تکنیکی تربیت میں اضافے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، کراچی میں تربیتی مراکز کا قیام اور پورے ملک میں پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے میدان میں یہ اہم پیشرفت ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کی ضامن ہے ،،