پنجاب کابینہ کے 22ویں اجلاس کا اہم نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا

14 Jan, 2025 | 11:01 AM

راودلشاد:پنجاب کابینہ کا 22 واں اجلاس طلب کرلیاگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کابینہ کے 22 ویں اجلاس کی صدارت کریں گی۔
پنجاب کا کابینہ کا 22 واں اجلاس دوپہر ایک بجے ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 88 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
گندم اُگانے والے کسانوں کیلئے اعزازیے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا،سی پی اے ایشیا ،ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،چیف منسٹر سپیشل انیشیٹو فور ڈائلیسس پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔
پنجاب سائنس اینڈ کلیو بنانے کا ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،سرپلس فنڈز کی انویسٹمنٹ کیلئےکیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی جائے گی،سکولوں میں ٹیچنگ انٹرن پروگرام شروع کرنے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
گریڈ 1سے 15 میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا،الیکٹرک بسوں کیلئے نیا بس سٹینڈ بنانے کیلئے جگہ کی فراہمی کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا،اساتذہ کا اعزازیہ 12ہزار 500سے بڑھا کر 20ہزار روپے ماہانہ کرنے کا ایجنڈا پیش ہوگا۔

مزیدخبریں