ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن علی کی سمیعہ خان سے شادی کیسے ہوئی؟ قومی کرکٹر نے سٹوری سنادی

حسن علی کی سمیعہ خان سے شادی کیسے ہوئی؟ قومی کرکٹر نے سٹوری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے، میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

 حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، گزشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔

 حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا، وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ پھر یہ یکطرفہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل گئی اور ان کی شادی ہوگئی اور اب دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ایک خوبصورت اور خوشگور زندگی گزار رہے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوش اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے کم عمری میں ہی شادی کر لی تھی جو ان سے میچ بھی کررہی تھیں۔

حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی اہلیہ نے ان کے خاندان کے لیے سمجھوتہ کیا، وہ ایک ہندوستانی شہری ہے لیکن وہ دبئی میں رہنے کی وجہ سے پاکستان شفٹ ہوگئی۔ اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ یہاں خوشی سے آباد ہیں.

 شادی کے بعد ان کا کتنی بار سسرال آنا جان ہوا اس کے بارے میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ صرف ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔