16 جنوری سےپٹرول،ڈیزل فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟ تجویز سامنے آ گئی

14 Jan, 2025 | 10:04 AM

اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256.19 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 98 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2025 سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل کی قیمت میں 8.50 فیصد تک بڑھ چکی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 80.50 ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں