اخلاق احمد: قمبر کی تحصیل میروخان کے گاؤں قائم خان چانڈیو میں ملزمان نے ماموں کے گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے باپ اور اس کے دو بیٹے قتل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق قتل ہونے والوں میں 60 سالہ اللہ ڈنو چانڈیو، 30 سالہ انور اور 19 سالہ کمال شامل ہیں، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، دونوں خاندانوں میں 15 سال سے تنازع برقرار ہے۔