ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ ،موبائل ایپ کے ذریعے عدالتی سماعت بارے باخبر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی کارروائی عدالت عالیہ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے آگاہی حاصل کی جاسکے گی، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔
نئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز اسی ماہ سے ہوگا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نےنئے منصوبے کا ٹاسک ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا ،لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی واحد عدالت عالیہ ہوگی جہاں اس سہولت کا آغاز ہوگا۔