ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی: محسن نقوی

فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور بہادری پر ناز ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔