معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

14 Jan, 2025 | 08:58 AM

(ویب ڈیسک ) فٹنس ٹرینر اور بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔

ساحل خان نے  انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا  کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلا ع دی، انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔

خیال رہے کہ   ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے  تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔

قبل ازیں   ساحل خان نے 2003 میں نگار خان سے شادی کی تھی لیکن شادی کے 2سال بعد ہی جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں