ویب ڈیسک: : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو غیر قانونی طور پر اربوں روپے کا ریفنڈ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 4ارب 70کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے اس اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نیب نے لیسکو کے ایس ڈی اوز، میٹر انسپکٹرز اور میٹر ریڈرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جس میں 70 سے 361 روپے تک فی یونٹ کے حساب سے غیر قانونی ریفنڈ دینے کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ تحقیقات 3سالوں کے دوران فراہم کردہ ریفنڈز کے ریکارڈ پر مبنی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان 3سالوں میں من پسند صارفین کو غیر قانونی طور پر ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، جس کے تحت مخصوص یونٹس کو 70 روپے سے 361 روپے فی یونٹ تک ریفنڈ کیا گیا۔
نیب نے اس اسکینڈل کی مزید تفصیلات طلب کی ہیں، جن میں صارفین کو چارج کیے گئے یونٹس اور ان کے نکالے جانے کی وجوہات بھی شامل ہیں۔