پی ایس ایل سیزن10: دنیائے کرکٹ کے بڑے نام ایونٹ سے باہر

14 Jan, 2025 | 08:41 AM

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں  سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا، 6  فرنچائزز نے بہترین کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنی اپنی ٹیم تشکیل دی۔

 آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن سمیت دنیا کے بڑے کرکٹرز مخلتف ٹیموں میں شامل ہوگئے۔

جہاں کئی کرکٹرز کو ٹیموں میں جگہ ملی وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

ان کھلاڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، ٹم ساؤتھی، احسان اللہ، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر، کرس لین، کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، عثمان خواجہ، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، جو کلارک، لوری ایونز،تیمال ملز، جمی نیشم، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا، ایون لیوس شامل ہیں۔

سرفراز احمد پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے لیکن کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا،تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں