ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے ذخائر کی دریافت

Gold mine in Attok , Gold reserves discovered, Pakistani economy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہےکہ اٹک میں 28 لاکھ تولہ سونےکے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مالیت 800 ارب روپے ہے۔

امریکی ڈالرز میں ذخائر کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

 سابق صوبائی نگران وزیر معدنیات نے بتایا کہ سونےکے یہ ذخائر اٹک میں 32کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔

ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے، جس سے پنجاب کے قدرتی وسائل کی زبردست صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔

 ان کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے۔

ابراہیم حسن مراد نے مزیدکہا کہ یہ سنگ میل پاکستان کے معدنی وسائل کو دریافت کرنےکی جانب ایک اہم قدم ہے، جو معاشی بحالی اور آئندہ نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرےگا۔