سٹی42: مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز مریم نواز 15فروری کو اوکاڑہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔ ان کی اوکاڑہ آمد سے پہلے سخت حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے جلسہ کے وقت سے پہلےتعلیمی اداروں میں چھٹی کروائی جائے گی۔ ڈیپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایت پر ڈایکٹر ایجوکیشن کالجز ساہیوال نےکالجوں میں جلدی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مریم نواز کے جلسہ کی کوریج کے لیے جانے والے صحافیوں کو سکیورٹی پاس جاری کئے جا رہے ہیں۔
الیکشن 2024 کے لئے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے دوران شریف فیملی کی جانب سے یہ پہلا جلسہ ہو گا ۔ اوکاڑہ شہر میں اس جلسہ کی تشہیری مہم زوروں پر ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔