ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال میں آگ لگ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے مریضوں کو آگ سے نکال لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نجی ہسپتال میں آگ لگ گئی۔ آگ دو فلورز پر پھیل گئی لیکن ریسکیو 1122 کے اہلکاروں ور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا اور عمارت کے آگ سے متاثر ہونے والے ایریا میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سامنے نجی اسپتال میں آگ لگی۔  5 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 2 واٹر باؤزر  اور 2 ایمبولینسں موقع پر موجود  رہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ 7 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی۔

ریسکیو حکام نے آگ سے متاثرہ فلورز پر 3 پھنسے ہوئے مریضوں کو نکال کر بالائی منزل پر پہنچایا۔  مجموعی طور پر 13 افرادکو ریسکیو کیا گیا ہے، عمارت میں کولنگ آپریشن جاری ہے۔ عمارت میں دھواں ہبھرا ہوا ہے، دھواں ختم کرنےکے لیے اسموک ایجکٹرکا استعمال کیا جارہا ہے۔ مزید افراد کے دھویں میں پھنسا ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔