اسرار خان:گلبرگ کے علاقہ میں چور شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔
واردات آج صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب مکہ کالونی میں ہوئی۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گلی میں نظر آتے ہیں۔ملزمان اطراف کی نگرانی کے بعد گلی میں کھڑی ایک شہری صہیب کی موٹر سائیکل کے قریب رک جاتے ہیں۔ایک ملزم اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، دوسرا وارداتیا موٹر سائیکل کا تالا توڑتا ہے۔ملزمان واردات کے بعد الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو جاتے ہیں۔
گلبرگ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔