ہم 8 فروری تک اپنی جمہوری جنگ لڑیں گے، شیر افضل مروت

14 Jan, 2024 | 08:25 PM

سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم 8 فروری تک اپنی جمہوری جنگ لڑیں گے۔ 

ہمارا نشان، آزادی، املاک، اولادیں چھین لیں مگر اللہ ہماراگواہ ہے۔پاکستانی ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے۔ ہم نہ شیلنگ نہ گولیوں سے ڈرتے ہیں۔ہم وعدہ کرتے ہیں ہر ہتھکنڈے کا جواب 8 فروری کو جواب دیں گے۔

شیر افضل مروت نے کراچی میں جلسہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی نے کراچی کو کیا دیا ۔پانی بیچا جاتا ہے، زمینوں پر قبضے ہوتے ہیں۔کراچی کے وسائل زرداری 10 پرسنٹ لے جاتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی لیڈر نہیں اب نظریہ بن گیا ہے۔ریاست میں ظلم بربریت رقص کررہی ہے۔اس وقت ہر نوجوان عمران خان ہے۔ ہم سب عمران خان ہیں۔ ہر رکن کی سوچ ہے اڈیالہ میں عمران خان آپ کی جنگ لڑرہا ہے۔خان کہتا ہے پاکستانیوں یہ آپ کو ڈرائیں آپ مایوس نہیں ہونا۔کلمہ حق بلند کرتے ہیں ہمارا یقین ہے۔ ہر انسان کی موت کا وقت مقرر ہے۔ زندگی موت دینے والا اللہ ہے۔ ہم غنڈوں سے نہیں ڈرتے،جب کا لیڈر نہیں ڈرا تو آپ بھی مت ڈریں۔

پی ٹی آئی کا کراچی میں جلسہ 

پی ٹی آئی نےبلاول ہاوس چورنگی پر شیر افضل مروت کی قیادت میں ریلی نکالی۔سی ویو نشان پاکستان کے مقام پر جلسہ کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے سی ویو کے مقام پر جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی میں عرصے سے سیاسی منظر سے غائب رہنے والے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی نمایاں نظر آئے۔

مزیدخبریں