پرویز خٹک کی جماعت پختونخوا میں ایک تہائی نشستوں پر پگڑی والے امیدوار لے آئی

14 Jan, 2024 | 07:26 PM

سٹی42: تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی جانب سے خیبرپختونخوا کی 145 صوبائی اور 45 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایک تہائی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دے دیئے گئے ہیں۔

 اب تک کل 67 ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ان میں 52 صوبائی اور 15 قومی اسمبلی کے ٹکٹ شامل ہیں۔

 پرویز خٹک نوشہرہ کی دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے

 ابراہیم خٹک کو پی کے 85 اور اسماعیل خٹک کو پی کے 86 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 عمران خٹک کو این اے 34 اور پی کے 89 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو این اے 3 سوات کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ،پارٹی دستاویز 

 پی ٹی آئی پی نے 10 خواتین کو بھی ٹکٹ جاری کردی ہے، امیدوار خواتین میں سومی فلک نیاز، ڈاکٹر آسیہ اسد اور دیگر خواتین شامل ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کے ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے7 اور قومی اسمبلی کی  ایک نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں