این اے 54 سے ن لیگ نے میدان کھلا چھوڑ دیا

14 Jan, 2024 | 05:16 PM

ارشاد قریشی : مسلم لیگ نون نے این اے 54 میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلہ میں اپنا امیدوار دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے سابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی خاموش حمایت کرنے کی پالیسی اپنا لی۔ این اے 54 سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد مسلم لیگ ن لیگ نے میدان چوہدری نثار علی خان اور ان کے پرانے حریف غلام سرتور کے درمیان مقابلہ کے لئے کھلا چھوڑ دیا۔ اس حلقہ میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار ڈاکٹر اجمل صابر بھی موجود ہیں۔

مسلم لیگ نون کی استحکام پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سبب این اے 54 سے استحکام پاکستان کے غلام سرور خان عقاب کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔ این اے 54 سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار  علی خان  کا روایتی حلقہ ہے۔ وہ آزاد حیثیت سے جہاز کے نشان کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

ڈاکٹر اجمل صابر کا انتخابی نشان پپیتا ہے، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کا انتخابی نشان بیج ہو گا ،پی پی 11سے سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کو ٹی شرٹ ملی اور  پی پی 17 سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے ملکہ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

پی پی 16 سے راجہ ناصر محفوظ کا انتخابی نشان حقہ جبکہ این اے 57 سے سیمابیہ طاہر ملکہ کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی۔این اے 57 میں ن لیگ کے امیدوار دانیال چوہدری ہیں۔

 شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عوامی  مسلم لیگ کے نشان قلم دوات پر الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں