ویب ڈیسک:گلوکار ساحر علی بگا اور وکرینی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ”لٹھے دی چادر” 15 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نامور اسٹار گلوکار ساحر بگا اور سابقہ مس ورلڈ، معروف گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ نے اپنے نئے پنجابی گانے “لٹھے دی چادر” کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے۔
نعمان حیدر پروڈکشن میں بننے والے گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم نے کی جبکہ میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے۔
معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس سے قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں جس کو میوزک کی دنیا میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی جبکہ ان کے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکس بند کیا گیا جس کو صہیب را نے ڈائریکٹ کیا۔
ساحرعلی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کا گانا “لٹھے دی چادر” کی ریلیز کی تیاریاں مکمل
14 Jan, 2024 | 12:24 PM