ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کا یمن میں حوثیوں کے ایک اور ٹھکانے پر حملہ

USA, Central Command of the US, US Cent Com, Houthis, missal attack, Red Sea, World Trade Security, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکا  نے  یمن  میں حوثیوں پر ایک  اور  حملہ کیا ہے جس میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم)نے بتایا کہ یمن میں حوثیوں کی ریڈارسائٹ کو نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹام ہاک میزائل فائرکیےگئے۔ 

سینٹ کوم کے مطابق  حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب کئے گئے امریکا برطانیہ مشترکہ حملےکا تسلسل ہے۔

 یمن میں حوثی گروہ کے ترجمان نے امریکہ کے حالیہ حملے کی تصدیق کی تاہم اس نے حملےکو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم اس کا مضبوط اور مؤثر  جواب دیں گے۔ 

حوثی ملیشیا کا کہنا ہےکہ ان کے فوجی اڈے پر حالیہ امریکی حملے اسرائیل جانے والے جہازوں کو روکنےکی صلاحیتوں پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوئے،حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں چینی مستقل مندوب نے یمن میں حوثیوں پر امریکی حملےکی مخالفت کی اور کہا کہ یمن میں فوجی آپریشن سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔

 چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ بحیرہ  احمر میں فوجی کارروائیاں یو این او کی قرارداد کی خلاف ورزی ہیں، اثرورسوخ رکھنے والے ممالک بحیرہ احمر کی آبی گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکے لیے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں برطانوی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں یمن میں امریکی اور  برطانوی حملےکی مذمت کی گئی اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔