ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار کا الیکشن جیتتے ہی وکلا وحشی ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب ہوئے تو ان کے حامی وکلا وحشی ہو گئے۔ امیدواروں کے حامیوں نے الیکشن جیتنے کے بعد ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو حملہ کر کے پولیس کے ڈی ایس پی کو زخمی کر دیا۔ 

بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 9 سیٹوں پر 36 امیدوار  تھے، صدارت کیلئے منیر حسین بھٹی، ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مد مقابل تھے۔ لاہور بار کے الیکشن کے بعد سے  پاکستان کے سوشل میڈیا میں وکیلوں کے بارے میں صرف ایک ہی بات ڈسکس ہو رہی ہے وہ وکیلوں کی وحشیانہ فائرنگ اور  برسرعام بدتمیزی کارویہ ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویدیوز وائرل ہو گئی ہیں جن میں وکیلوں کو پستولوں کے ساتھ فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منیر حسین بھٹی 3 ہزار 8 سو 34 ووٹ لیکر صدر جبکہ رانا نعیم طاہر 4 ہزار 10 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری اور نثار اکبر بھٹی سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے۔

 لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی بائیومیٹرک سسٹم سے کی گئی۔

بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتےہی جیتنے والے  وکیلوں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو وکلا نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی اور ایک ڈی ایس پی پر تشدد بھی کیا جو زخمی حالت مین ہسپتال مین زیر علاج ہیں۔