اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر خان

14 Jan, 2024 | 02:05 AM

سٹی42: الیکشن کمیشن کی پیٹیشن پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے چئیرمین کے عہدہ سے محروم ہو جانے والے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفراور گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی۔ ہم اپنے امیدواروں کی نئی لسٹ بنائیں گے اور مہم چلائیں گے، ہم اپنے امیدواروں کو نئے انتخابی نشانات کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلے کے متبادل کے لئے کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ڈہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھاکہ آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ اس فیصلے میں 14 بندوں کا ذکر ہوا ہے کہ یہ پارٹی کے ممبرز ہیں، یہ بات غلط ہے یہ 14 افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں ہیں، بلا رہے نہ رہے عوام عمران خان کی آواز پر ووٹ دیں گے۔

 گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کریں گے۔ عدلیہ کا کام ہے کہ سب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، آج عدالت نے فیصلہ کرلیا ہمیں قبول ہے۔

مزیدخبریں