لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کااعلان

14 Jan, 2023 | 06:48 PM

سٹی 42: پنجاب بار کونسل نے بدنظمی پر لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کرنے کااعلان کر دیا،دوسری جانب الیکشن بورڈ نے صدر کیلئے رانا انتظار حسین کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بدنظمی کے باعث ملتوی کردیئے گئے،دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے لاہور بار کے الیکشن ملتوی کر کئے گئے ،پنجاب بار کونسل نے بابر وحید کو قائم مقام صدر لاہور بار مقرر کردیا،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے 23 تاریخ تک انتخابات روکنے کا تحریری حکم جاری کیا ،ایوان عدل میں فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا گیا ،وکلا بھی فائرنگ سے ڈر کر منتشر ہو گئے۔

دوسری جانب لاہور بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیاگیا، نتائج کے مطابق صدر کیلئے رانا انتظار حسین نے 3046 جبکہ ان کے مدمقابل منیر حسین بھٹی نے 2168 ووٹ حاصل کئے،نائب صدر آصف امین گورئیہ نے 2057 ،ندیم انجم کو 1749 ووٹ ملے۔سیکرٹری کیلئے امیدوارملک کفیل کھوکھرنے 3 ہزار46ووٹ،عمر واڑئچ نے 2433 ووٹ لئے،فنانس سیکرٹری طاہرہ شاہین ڈھولوں نے 2352ووٹ لئے، نائب صدر ماڈل ٹاو¿ن سیٹ پر ہادی حسین بھٹی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

مزیدخبریں