پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم بیان

14 Jan, 2023 | 06:15 PM

سٹی 42: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج رات کا وقت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کاکہناہے کہ یہ اہم ذمہ داری ہے ، نہیں چاہتا کہ یہ کام عجلت میں ہو،ان کا کہناتھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے قدم اٹھانا پڑے گا، دعا ہے جو بھی فیصلہ ہو ملک و قوم کی بھلائی کیلئے ہو۔

 یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 13جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد جاری کی گئی تھی، گورنر کے پاس سمری موصول ہونے کے بعد تحلیل کرنے کیلئے 48گھنٹے کا وقت ہوتا ہے، اگر گورنر اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ بھی کریں تو اسمبلی خود بہ خود تحلیل ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں