کومل اسلم : سردی کی لہر برقرار, دھوپ بھی نکل آئی۔ شہری دھوپ سے محظوظ ہونے لگے۔ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ شہر کی فضا تاحال آلودہ ہے.
کم سے کم درجہ حرارت 2 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مجموعی شرح آلودگی 182 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ مراتب علی روڈ کے اطراف 219، ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 189 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سردی کی لہر برقرار، دھوپ بھی نکل آئی
14 Jan, 2023 | 04:24 PM