ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کا بلدیاتی الیکشن میں تصادم کے خدشے کا اظہار

 رانا ثناء اللہ کا بلدیاتی الیکشن میں تصادم کے خدشے کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کو انعقاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اس کی مخالف ہیں، موجودہ صورتحال میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پرسیاسی جماعتوں کےدرمیان اختلافات نےتشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے، دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اسکی مخالف ہیں، موجودہ صورتحال میں کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کےمعاملے پرتصادم کا خدشہ ہے۔ 1)

— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) January 14, 2023

انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تصادم اور امن وامان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اور حیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer