وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جاتے جاتے پھرتیاں

14 Jan, 2023 | 03:31 PM

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اپنے آبائی شہروں گجرات اور منڈی بہاؤالدین کیلئے مختص41 ارب روپے کے مکمل فنڈ جاری کرالیے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی نے 5 ماہ میں اپنے آبائی ضلع گجرات اور منڈی بہاؤالدین کیلئے127ارب مالیت کے منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بنایا۔ اب وزیراعلٰی چودھری پرویزالٰہی اور پرنسپل سیکرٹری نے آبائی شہروں کو 100 فیصد فنڈ جاری بھی کرا دیے ہیں۔اسمبلی تحلیل ہونے کیساتھ ہی جمعہ کے روز گجرات اور منڈی بہاؤالدین کو 100 فیصد فنڈ جاری کیا گیا۔

سٹی 42 کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص 28 ارب 97 کروڑ روپے کے تمام فنڈ گجرات کو جاری کیے گئے، منڈی بہاؤالدین کو رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص 12 ارب 64 کروڑ روپے کے تمام فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں دونوں شہریوں کیلئے 41 ارب کے فنڈ مختص کیے گئے تھے، ان 41 ارب میں سے گجرات اور منڈی بہاؤالدین پر 5 ماہ میں 27 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب بھر کیلئے مختص شدہ 726 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سےاب تک 467 ارب روپےجاری کیے گئے ہیں جبکہ 248 ارب روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں