کے پی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اہم خبر آگئی

14 Jan, 2023 | 03:20 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا جو حالات اس حکومت نے کر دیے ہیں عالمی سطح پر ان پر کوئی یقین ہی نہیں کرتا۔

محمود خان کا کہنا تھا ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا تو کٹھ پتلی ہیں، ہم دوبارہ زیرو سے شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بطور وزیراعلیٰ میرا آخری خطاب ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پہلے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا چکے ہیں،لیکن تاحال گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط نہیں کیے۔

مزیدخبریں