لاہور، ملتان، گوجرانوالہ بڑی تباہی سے بچ گیا

14 Jan, 2023 | 01:23 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار  کرلیے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی, ان سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

 

مزیدخبریں