ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو سوشل میڈیا کے پیغام پر شاباشی دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ وحید نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ میں نے حلف پاکستان کے ساتھ وفاداری کا اٹھایا تھا، نہ کہ ایسے شخص کے ساتھ وفاداری کا جو پاکستان سے بڑھ کر اپنی انا کو سمجھتا تھا۔
پی ٹی آئی کی منحرف رکن مومنہ وحید کے پیغام پر حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ مومنہ آپ نے بہت اچھا کیا۔
Well done Momina ???????? https://t.co/pORtQ5eSXJ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 13, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والی مومنہ وحید کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی پالیسی سے انحراف کیا، پارلیمانی پارٹی ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے خاتون سمیت 5 ارکان پنجاب اسمبلی پر بِکنے کا الزام عائد کیا تھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے اراکین اسمبلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھاکہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمے داری ہے۔