نوازشریف کافوری وطن واپسی سے انکار، وجہ سامنے آگئی

14 Jan, 2023 | 11:55 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فوری وطن واپس آنے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ کی سینئر قیادت نے نوازشریف کو رواں ماہ واپسی کی تجویز دی تھی ، نوازشریف کو سیاسی صورتحال کے پیش نظر واپسی کی تجویز دی گئی تھی ۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو جواب دیا کہ فی الحال واپسی ممکن نہیں ،قائد ن لیگ نے کہاکہ مریم نواز کی رواں ماہ واپسی کا امکان ہے، مریم نواز کی رپورٹ پر واپسی کا فیصلہ کروں گا۔

نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔

دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کے رہنما  ایاز صادق نے کہا ہےکہ مریم نواز کو  چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔لندن میں  نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہباز صاحب حکومتی امورمیں مصروف ہیں اور مریم نواز کی تقرری سے تنظیم نو میں بہتر آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔ایک سوال پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، میاں صاحب کوتنخواہ لینے پر نااہل کیاگیا،اس حساب سے عمران کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرناچاہیے۔

مزیدخبریں