تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

14 Jan, 2023 | 10:44 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی ہے۔

کمشنر کراچی کے دفتر میں کام کرنے والے افسران کو آج اور کل دفاتر میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے باعث کمشنر آفس 14 اور 15 جنوری کھلا رہےگا۔

مزیدخبریں